’’حکومت کا آخری ماہ چل رہا ہے‘‘ مولانا فضل الرحمن نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

  اتوار‬‮ 15 دسمبر‬‮ 2019  |  11:30

رحیم یارخان(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت کاآخری ماہ چل رہاہے اپوزیشن اس مطالبے پرمتحدہے کہ حکومت کوگھربھیجناہے نئے الیکشن کرانے ہیں مائنس ون فارمولاقبول نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈرمولانااسعدمحمودکی رہائشگاہ ملتان میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مفتی نعمان حسن لدھیانوی کی قیادت میں ملنے والے

وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وفدمیں جے یوآئی حافظ ناصرعلیم بھٹی قاری جابرمحموداورخالدامین شامل تھے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ جعلی حکومت کامکمل خاتمہ اورنئے الیکشن بھی عوام کااوراپوزیشن جماعتوں کامطالبہ ہے سلیکٹیڈحکومت سیاسی سماجی معاشی داخلی اورخارجی معاملات سمیت دیگرامورکے حوالے سے مکمل ناکام ہوچکی ہے انشا اللہ جنوبی پنجاب کوجمعیت علمائے اسلام کامضبوط گڑھ بنائیں گے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎