پاکستان نے عالمی بینک سے مزید سینکڑوں ملین ڈالر قرض کا معاہدہ کر لیا، یہ رقم کون سے اہم منصوبے پر خرچ کی جائے گی

13  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے کے لئے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ نجی ٹی وی  کے مطابق پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان خیبر پاس اکنامک کوریڈور(کے پی ای سی) منصوبے کے لیے 406.6 ملین ڈالر کے قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے،

معاہدہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی نگرانی میں  طے پایا اور اس پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری پرویز عباس اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر  الانگو پاجامیتھو نے دستخط کر دئیے ہیں۔معاہدے کے تحت پشاور سے طورخم تک 48 کلومیٹر طویل  4 لائن، دوہری ہائی اسپیڈ موٹر وے تعمیر کی جائے گی اور اس منصوبے کی تکمیل پر صوبہ خیبر پختونخوا میں ایکسپریس وے سے ملحقہ علاقوں کی معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ شمال جنوب اقتصادی راہداری تاریخی اہمیت رکھتی ہے،  منصوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی جائے گی، اور نجی سرمایہ کاری سے اقتصادی سرگرمیوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک الانگو پاجامیتھو کا کہنا تھا کہ منصوبے کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا اور خیبرپختونخوا کی اقتصادی صورت حال بہتر ہوگی۔ خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے کے لئے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ نجی ٹی وی  کے مطابق پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان خیبر پاس اکنامک کوریڈور(کے پی ای سی) منصوبے کے لیے 406.6 ملین ڈالر کے قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی نگرانی میں  طے پایا اور اس پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری پرویز عباس اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر  الانگو پاجامیتھو نے دستخط کر دئیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…