پاکستان میں 8نئے صوبے کا قیام ! سندھ اور پنجاب کی کیسے تقسیم ہوگی؟ بتا دیا گیا

13  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)ایم کیوایم نے پاکستان کے8 صوبے بنانے کا مطالبہ کردیااس سلسلے میں ایم کیوایم کی رکن کشورزہرہ نے بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا۔  جمعہ کو کرائے گئے بل میں کہاگیاکہ چار صوبوں میں مزید اضافہ کرکے 8 صوبے ہونے چاہیے۔ بل میں ایم کیو ایم نے

پنجاب کے 3 صوبے بنانے کا مطالبہ کیا۔بل میں کہاگیاکہ پنجاب، بہاولپور اور ساوتھ پنجاب صوبے بنائے جائیں۔ بل کے متن کے مطابق سندھ اور کے پی کے دو صوبے ہونے چائیں۔ بل میں کہاگیاکہ خیبر پختونخواہ کے دو صوبے کے پی اور ہزارہ بنائے جائیں۔ بل میں کہاگیاکہ سندھ کے دو صوبے شمالی سندھ اورجنوبی سندھ صوبے بنائے جائیں۔ بل میں کہاگیاکہ بہاولپورصوبے کی قومی اسمبلی کی 18 نشستیں بنائی جائیں۔بل کا متن میں کہاگیاکہ بلوچستان کی قومی اسمبلی کی 20 نشستیں، ہزارہ کی 9 اورکے پی کے کی 55 نشستیں بنائی جائیں۔بل کے مطابق شمالی سندھ کی 43 اوراورجنوبی سندھ کی 32 نشستیں بنائی جائیں،پنجاب کی 117، جنوبی پنجاب کی 38 نشستیں ہونی چاہئیں۔ بل میں کہاگیاکہ وفاقی دارالحکومت کی 3 نشستیں ہونی چاہیں، قومی اسمبلی کی جنرل اورخواتین کی کل 335 نشستیں بنائی جائیں میں ایم کیوایم نے سینیٹ کی نشستیں 104 سے بڑھا کر188 نشستیں بنانے کا بھی مطالبہ کیا ۔ بل میں کہاگیاکہ سینیٹ میں فاٹا کی 8 اوراسلام آباد کی 4 نشتیں ہونی چاہیے۔ بل میں کہاگیاکہ سینٹ میں فاٹا کی نشستیں آئندہ عام انتخابات میں ختم ہوجائیں گی۔ بل میں کہاگیاکہ سینیٹ میں 8 صوبوں کی 22، 22 نشستیں ہونی چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…