292 مقدمات کا فیصلہ! چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کتنے مجرموں کو سزائے موت اور کتنے قیدیوں کو عمر قید کی سزا سنادی ؟

13  دسمبر‬‮  2019

راولپنڈی( آن لائن ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ہدائیت پرپاکستان بھر کی میں قائم465 ماڈل عدالتوں نے گزشتہ روز مجموعی طور پر 292 مقدمات کا فیصلہ کیا جن میںایک مجرم کو سزاے موت 8 کو عمر قید جبکہ دیگر11 مجرمان کو کل32سال8 ماہ 5 دن قید

اور35لاکھ86ہزار300روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کے مطابق 182 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے25اور منشیات کے33مقدمات یعنی58مقدمات کا فیصلہ سنایا عدالتوں نے کل177گواہوں کے بیانات قلمبند کئے صوبائی تقسیم کے مطابق پنجاب میں قتل کے10اور منشیات کے7اسلام آباد میں منشیات کے1، سندھ میں قتل کے13اور منشیات کے15، خیبر پختونخواہ میں منشیات کے7 جبکہ بلوچستان میں قتل کے2اور منشیات کے3مقدمات کا فیصلہ ہوا اسی طرح 125سول ایپلٹ ماڈل عدالتوں نے 80دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے154مقدمات کے فیصلے کر دیے دریں اثناعدالتوں نے199گواہوں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے 63مجرمان کو 39سال اور23دن قید اور 10لاکھ90ہزار90روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…