ھنگو (این این آئی) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مبینہ غفلت،ٹیکنیشن کے غلط انجکشن سے ڈیڑھ سالہ بچی دم توڑ گئی۔ لواحقین کا ہسپتال کے سامنے شدید احتجاج، ہسپتال ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو میں مبینہ غفلت سے ڈیڑھ سالہ بچی اقراء ولد فیصل سکنہ کوٹکی پایان دم توڑ گئی،ٹیکنیشن نے نمونیا میں مبتلا بچی کوانجکشن لگایا جس سے اچانک بچی کی حالت غیر ہو گئی جس کے بعد بچی دم توڑ گئی۔ لواحقین نے بچی کی لاش کو ہسپتال کے سامنے رکھ کر احتجاجی مظاہرہ
کرتے ہوئے کہا کہ بچی کو نمونیا کے علاج کء لئے ہسپتال لایا گیا لیکن ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غیر موجودگی کے باعث ٹیکنیشن کی غلط انجکیشن نے بچی کی جان لے لی۔مظاہرے کے دوران لواحقین نے ہسپتال عملہ اور ڈاکٹر کیخلاف نعرہ بازی کی اورموجودہ حکومت اور انتظامیہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی رحمت اللہ موقع پر پہنچ کر غفلت کے مرتکب عملہ کی خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی۔جس پر لواحقین نے احتجاج ختم کرکے ٹریفک کو آمد رفت کے لئے کھل کھول دیا۔