اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کی تیاریاں ، وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی واپسی کیلئے شہزاد اکبر اور فروغ نسیم کو ٹاسک سونپ دیا ہے کہ وہ عدالت کو خط لکھیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کابینہ نے 6 نکات کی منظوری دے دی ہے۔نوازشریف 4 ہفتوں کیلئے
لندن گئے تھے، لیکن تاحال واپسی کے آثار نظر نہیں آرہے۔ اجلاس میں حکومت کی 15ماہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر اور فروغ نسیم کو نواز شریف کی واپسی کا ٹاسک سونپاہے جس میں وہ لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھیں کہ نوا زشریف 4ہفتوں کی اجازت کیساتھ بیرون ملک علاج کیلئے گئے تھے لیکن ان کی واپسی کے آثار نظر نہیں آرہے ۔