کراچی (این این آئی)ایک حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں خواندگی کی شرح میں اضافے کے باجود اخبار کے قارئین میں کمی واقع ہوئی ہے اور گزشتہ 10 سال کے دوران اخبار کی ریڈرشپ 5 فیصد نیچے گرگئی۔یہ سروے گیلپ پاکستان اور گیلانی فائونڈیشن کے اشتراک 7 اکتوبر سے 20 اکتوبر کے درمیان کیا گیا جس میں چاروں صوبوں میں 1200 مر و خواتین سے ایک سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ اخبار پڑھتے ہیں؟اس سوال کے جواب میں 19 فیصد
افراد نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے اخبار پڑھتے ہیں اور 76 فیصد نے نفی میں جواب دیا جبکہ 5 افراد نے اثبات یا نفی میں جواب نہیں دیا۔سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ حالیہ صدی میں اخبار کے قارئین میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے کیوں کہ 2010 میں اخبار کے قارئین کی شرح 24 فیصد تھی۔اکیسویں صدی کی ابتدائی دہائی میں اخبار کے قارئین کی تعداد بڑھتی رہی مگر دوسری صدی یعنی 2010 کے بعد اس میں کمی واقع ہوتی چلی گئی۔