سندھ سسک سسک کر مر رہا ہے اور بلاول کراچی کو سجا رہا ہے‘ اورنج لائن ٹرین نواز لیگ کا سوتیلا بچہ ہے،فیاض الحسن چوہان نے کھری کھری سنادیں

8  دسمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا پر اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر نکتہ چینی کے ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو اب ڈرائنگ روم کی خیالاتی سیاست سے باہر نکل کت عوامی سیاست کا آغاز کریں اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے عوام دوست فلاحی منصوبوں سے کچھ سیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں اور معیشت کو کاٹنے والے آوارہ اور کرپٹ سیاستدانوں نے سندھ کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی پارٹی پچھلے دس سال سے دیہاڑی دار سیاستدان کے ہاتھ رہی جس نے اسکی نظریاتی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں۔ رہی سہی کسر اب بچّہ سُقہ قسم کے سیاستدان نکال رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ 13 سال مسلسل پیپلز پارٹی کی حکومت کے باوجود تھرپارکر میں سینکڑوں بچے سسک سسک کر مر گئے ہیں۔ اگر یہی طرز حکومت رہا تو جلد سندھ بھی پیپلز پارٹی کے ہاتھوں سے نکل جائے گا۔ ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کی تنقید کے جواب میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ دور میں دو دفعہ ڈیڈ لائنز گزرنے کے بعد بھی اورنج لائن مکمل نہ ہو سکی اور مقرر کردہ بجٹ بھی اپنی حد سے بڑھ گیا۔ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ آل شریف نے میگا پراجیکٹس کے نام پر عوام کو اربوں کا ٹیکہ لگایا اور باہر چلے گئے۔ اورنج لائن ٹرین نواز لیگ کا سوتیلا بچہ ہے جسے پی ٹی آئی نے سہارا دیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اگر مریم اورنگزیب کو قوم کا اتنا ہی درد ہے تو ن لیگ کی بھگوڑی قیادت کو لندن یاترا سے واپس بلائیں۔  وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا پر اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر نکتہ چینی کے ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو اب ڈرائنگ روم کی خیالاتی سیاست سے باہر نکل کت عوامی سیاست کا آغاز کریں اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے عوام دوست فلاحی منصوبوں سے کچھ سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں اور معیشت کو کاٹنے والے آوارہ اور کرپٹ سیاستدانوں نے سندھ کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…