کوہاٹ(این این آئی) صوبہ خیبرپختونخوا کے کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر 2019 سے شروع ہوں گی۔محکمہ ہایئر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے صوبہ خیبرپختونخوا کے کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق صوبہ کے میدانی علاقوں میں واقع تمام سرکاری و نجی کالجز
موسم سرما کی تعطیلات کے باعث 25 دسمبر 2019 سے 31 /دسمبر2019 تک سات روز کے لئے بندرہیں گے جبکہ سرداوربرفباری والے علاقوں میں واقع کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 25 /دسمبر2019 سے شروع ہوجائیں گی جو اگلے سال 23 فروری تک بندرہیں گے۔