لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں کمپریسر کا خوفناک دھماکہ ہوا ہے، جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے اور سات افراد شدید زخمی ہیں، یہ دھماکہ لاہور کے نواحی علاقے ٹاؤن شپ میں ہوا، ریسکیو حکام نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اس کے علاوہ ہسپتال میں شدید زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے، سی سی پی او ذوالفقار احمد نے ابتدائی اطلاعات کے کے حوالے سے بتایا کہ
دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے، یہ دھماکہ اے سی کی دکان کے باہر پیش آیا، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ کمپریسر پھٹنے سے ہوا ہے اور جائے وقوعہ سے کوئی بارودی مواد نہیں ملا ہے، اس طرح سی ٹی ڈی نے اسے کمپریسر دھماکہ قرار دیا ہے، جائے وقوعہ سے ملنے والے مواد کو ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ جائے حادثہ پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار اپنے فرائض انجام دینے میں مصروف ہیں۔