جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

تمام افواہیں دم توڑ گئیں، اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کا فزیکل انفراسٹرکچر مکمل، ٹرین کے آزمائشی ٹرائل کی منظوری دے دی گئی

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کا فزیکل انفراسٹرکچر مکمل کرلیاگیا ہے اوراورنج لائن میٹروٹرین کوپہلی باربجلی سے پورے روٹ پر10دسمبر کو آزمائشی طورپر چلایا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹروٹرین کے آزمائشی ٹرائل کی منظوری دے دی ہے۔اورنج لائن میٹروٹرین کاڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرائل رن کیا جائے گا اورعلی ٹاؤن کے آخری سٹیشن پر ٹرائل رن کے حوال سے تقریب کاانعقاد کیاجائے گا-

لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کوڈیرہ گجراں سے پہلی بار بجلی سے آزمائشی طو رپر چلایا جائے گا اور ٹرین کا آزمائشی سفر علی ٹاؤن پراختتام پذیر ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن میٹروٹرین کے آزمائشی ٹرائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10دسمبر کو ٹرین کو پورے روٹ پرپہلی بار بجلی سے چلانے کا آزمائشی ٹرائل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ٹرین کے روٹ کے نیچے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے اورٹریفک کے مسائل کو بھی فی الفور حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں اورعوام کی مشکلات کے ازالے کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پر بھرپور توجہ دی جائے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی،ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز، سیکرٹری اطلاعات، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان سے آج وزیراعلیٰ آفس میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تغیرات زرتاج گل نے ملاقات کی،جس میں سموگ سے نمٹنے اورماحولیاتی آلودگی پرقابوپانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات اورمستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے کرپشن اوراقرباء پروری کرکے سیاسی آلودگی بھی بڑھائی اوربے ہنگم عمارتیں کھڑی کر کے فضائی آلودگی میں بھی اضافہ کیا۔

سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث آج ہمارے شہر آلودہ ہیں۔ہماری حکومت ماضی کی سیاسی کثافتوں کو بھی صاف کرے گی اورماحولیاتی کثافتوں کو بھی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں 60ہزار کینال پر اربن فارسٹ سٹیشن لگائے جائیں گے۔ اینٹوں کے بھٹوں اورسٹیل رولنگ انڈسٹریز کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے۔2020ء تک بھٹے اورسٹیل انڈسٹریز کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اورسموگ پر قابو پانے کیلئے مہم کو مزید تیز کیاگیا ہے۔273ملین ڈالرکاپنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام ماحول کو صاف بنانے میں گیم چینجر ہوگا۔

اپنی نسلوں کو صاف اورآلودگی سے پاک ماحول دینے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ائیرکوالٹی مانیٹر کرنے کیلئے 30نئے مانیٹرنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ ماحولیاتی آلودگی میں بڑھتے ہوئے اضافے پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے۔ ماحولیاتی آلودگی انسانی صحت اور قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔حکومت نے صوبے میں سموگ کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی وضع کی ہے۔ پنجاب حکومت نے سموگ کی شدت میں کمی لانے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔

صوبائی وزراء اوراراکین اسمبلی نے اپنے حلقوں کے مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مقصدصرف عوام کی خدمت اورانہیں ریلیف دینا ہے۔ سابق حکمرانوں کی طرح اقتدار میں کوئی اور ایجنڈا لیکر نہیں آئے۔سابق ادوار میں عوام کی خدمت کی بجائے ذاتی ایجنڈے پر کام کیا گیا اورماضی میں عام آدمی کے مسائل کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کیلئے جو مثالی اقدامات کیے ہیں اسکی نظیر نہیں ملتی۔ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی ہے۔

ملک کی ترقی و خوشحالی کے مخالف عناصرتنقید برائے تنقیدکررہے ہیں جس کی کوئی پرواہ نہیں۔غریب کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لے کر برسراقتدار آئے ہیں اور عام آدمی کی حالت کو بدلیں گے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء انصرمجید خان نیازی،اعجاز عالم، محمد ا جمل چیمہ،مشیر فیصل حیات جبوانہ،اراکین اسمبلی صاحبزادہ محمدغزین عباسی،محمد منیب سلطان چیمہ،مہندرپال سنگھ،فداحسین،ساجدہ بیگم اورسبین گل خان شامل تھیں۔ رکن پنجاب اسمبلی و چیف وہیب سید عباس علی شاہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری کو آرڈینیشن وزیراعلیٰ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ووٹرز کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر

اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ووٹ جمہوریت کی بنیادی اکائی ہے اورووٹ کا حق عوام کا اعزاز ہے،جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں۔عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں۔ووٹ کی اہمیت کو نظرانداز کرنیوالے معاشرے انحطاط کا شکار ہوجاتے ہیں۔جمہوریت کی بقاء ووٹ کی اہمیت کے عوامی شعور سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو ووٹ دے کر اپنی رائے کا اظہارکرنا چاہیے۔ووٹر کو ہر قسم کے دباؤ اورعصبیت سے پاک ہوکراپنی مسلمہ رائے کااظہار کرنا چاہیے اورہر شہری ووٹ کے ذریعے جمہوریت کا نگہبان ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں جمہوریت کے استحکام کیلئے ووٹرز کا کردار کلیدی ہے۔ووٹرز کے حقوق کے قومی دن کا مقصد ووٹ اور ووزٹرز کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ووٹرز کی اہمیت کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…