منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے آئندہ سال 2020ء کیلئے عام اور اختیاری تعطیلات کا سالانہ کیلنڈر جاری کر دیا،عید پر پانچ چھٹیاں،مکمل تفصیلات جاری

datetime 5  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے آئندہ سال 2020ء کیلئے قومی ایام اور مذہبی تہواروں پر عام اور اختیاری تعطیلات کا سالانہ کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری سرکلر کے مطابق سال 2020ء کے دوران عیدالفطر اور عیدالاضحی پر تین، تین تعطیلات ہوں گی، عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیلات میں کوئی ردوبدل چاند کی رویت کے حوالہ سے کیا جا سکتا ہے۔

سرکلر کے مطابق 5 فروری 2020ء کشمیر ڈے، 23 مارچ 2020ء کو یوم پاکستان، یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر بالترتیب ایک، ایک دن کی عام تعطیل ہو گی۔ عیدالفطر (یکم شوال 1441ھ) 25، 26 اور 27 مئی 2020ء کی تین تعطیل ہوں گی، چاند کی رویت سے اس میں ردوبدل کیا جا سکے گا۔ اسی طرح عیدالاضحی (10 ذوالحجہ1441ھ) 31 جولائی، یکم اور 2 اگست 2020ء کی تین چھٹیاں ہوں گی جبکہ یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست 2020ء کو عام تعطیل ہو گی۔ کیلنڈر کے مطابق عاشورہ محروم (9، 10 محرم) کے حوالہ سے بمطابق 29 اور 30 اگست 2020ء کو 2 چھٹیاں ہوں گی۔ عید میلادالنبیؐ کے حوالہ سے 12 ربیع الاول 1442ھ بمطابق 30 اکتوبر 2020ء کو عام تعطیل ہو گی۔ قائداعظم/کرسمس کے حوالہ سے 25 دسمبر 2020ء کو چھٹی ہو گی اور 26 دسمبر 2020ء کو (صرف مسیحی برادری) کیلئے اختیاری چھٹی ہو گی۔ وزارت داخلہ کے سرکلر میں سال 2020ء کیلئے بینک تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا۔ ان تعطیلات پر مائیکرو فنانس بینک عوام الناس کیلئے بند رہیں گے تاہم اپنے ملازمین کیلئے کھلے ہوں گے۔ ان تعطیلات میں یکم جنوری 2020ء، چاند نظر آنے کی صورت میں 24 اپریل کو یکم رمضان 1441ھ اور یکم جولائی 2020ء شامل ہیں۔ سرکلر میں اختیاراتی تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا جو ادارہ کے سربراہ سے پیشگی اجازت سے کی جا سکیں گی۔ ان تعطیلات میں سال نو یکم جنوری 2020ء کو بسنت، شیواراتری 21 فروری 2020ء، ہولی 9 مارچ 2020ء،

دلہندی 10 مارچ 2020ء، شب معراج (27 رجب 1441ھ) 23 مارچ 2020ء، شب برات (15 شعبان 1441ء) 9 اپریل 2020ء، گڈ فرائیڈے 10 اپریل 2020ء، ایسٹر اور بعد از ایسٹر 12، 13 اپریل 2020ء، بیساکھی 13 اپریل 2020ء، عید رضوان (بہائی کمیونٹی) 20 اپریل 2020ء، بدھا پرنیما 7 مئی 2020ء، جنم استھامی 11 اگست 2020ء، نوروز (پارسی سال نو) 16 اگست 2020ء، زرتشت کا جنم دن (خورداد سال) 21 اگست 2020ء،

چہلم (20 صفر 1442ھ) 8 اکتوبر 2020ء، درگا پوجا 23 اکتوبر 2020ء، دوسہرا 25 اکتوبر 2020ء، گورو والمک سوامی جی کا جنم دن 13 اکتوبر 2020ء، دیوالی 14 نومبر 2020ء، گورونانک کا جنم 30 نومبر2020ء، 11ویں شریف (11 ربیع الثانی 1442ھ) 28 نومبر 2020ء شامل ہیں۔ سرکاری ملازمین یہ اختیاری چھٹیاں اپنے ادارہ کے سربراہ کی اجازت سے حاصل کر سکیں گے اور مسلمان ملازمین کیلئے صرف ایک جبکہ غیر مسلم ملازمین کیلئے تین اختیاری چھٹیوں تک کی گنجائش ہو گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…