جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

 پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا،دھماکہ خیز فیصلے

datetime 5  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آر ڈر جاری نہ کر نے پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پارلیمنٹ اور سپیکر کو بے توقیر کر دیا گیا ہے،اسپیکر پروڈکشن آر ڈر جاری کرتے ہیں تو اراکین کو ایوان میں نہیں لایا جاتا ہے،مسلم لیگ ن اس وقت تک اجلاس میں شریک نہیں ہوگی جب تک کہ تمام اسیران اراکین کو ایوان میں نہیں لایا جاتا،نیازی صاحب کے پاس کوئی ثبوت نہیں، شریف خاندان کا میڈیا ٹرائل کیا جارہاہے،حکومت الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کی ذمہ دار ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، محسن شاہنواز رانجھا اور میاں جاوید لطیف پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔احسن اقبال نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق کے احکامات جاری ہوئے لیکن انہیں نہیں لایا گیا، چار اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے گئے، رانا ثنا اللہ کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں کئے گئے، پارلیمنٹ اور سپیکر کو بے توقیر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اراکین کا حق ہے کہ ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اسپیکر پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہیں تو حکومت اراکین کو اسمبلی میں نہیں لاتی،ملک میں مہنگائی تیرہ فیصد پر پہنچ چکی ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ تنخواہ دار، مزدور کے لئے جینا دوبھر کردیا گیا ہے، نامنہاد احتساب سیل کی پریس کانفرنس کرکے اپوزیشن لیڈر پر الزامات عائد کئے گئے۔احسن اقبال نے کہاکہ سپریم کورٹ میں شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف درخواست واپس لے لی گئی کیونکہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا۔احسن اقبال نے کہاکہ آپ سپریم کورٹ میں تو کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے لیکن پریس کانفرنس کرکے الزامات عائد کئے گئے، میڈیا ٹرائل کیا جارھا ہے، نیازی صاحب کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے راہنماؤں کا عدالت میں اوپن ٹرائل کیا جائے، مسلم لیگ ن اس وقت تک اجلاس میں شریک نہیں ہوگی جب تک کہ تمام اسیران اراکین کو ایوان میں نہیں لایا جاتا، ہم نے باقی اپوزیشن جماعتوں سے

بھی کہا ہے کہ اس میں ھمارا ساتھ دیں۔  انہوں نے کہاکہ حکومت الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہاکہ قواعد اور آئین سے ہٹ کر پہلے حکومت نے دو اراکین الیکشن کمیشن کا تقرر کیا جو عدالتوں نے منسوخ کردیا۔ انہوں نے کہاکہ صدر سے غلط نوٹیفیکیشن کرواکر انہوں نے صدر کو قابل مواخذہ بنادیا، جس وقت چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کا وقت آگیا تو اس وقت حکومت نے تین نام دیئے۔ احسن اقبال نے کہاکہ صاف طے ہے کہ حکومت کی نیت میں کھوٹ ہے، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کے لئے الیکشن کمیشن کو غیر فعال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…