جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

16 ماہ کے دوران اداروں کو تباہ ، نااہل حکومت نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ، چیئرمین پی اے سی کے تابڑ توڑ حملے ، سوالیہ نشان اٹھا دیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2019 |

مریدکے(آن لائن) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کی نگران کمیٹی کے رکن رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہر شعبے میں نااہلی کے ریکارڈ توڑنے والی تحریک انصاف کی حکومت نے 16ماہ کے دوران نہ صرف اداروں کو تباہ حال کر دیا ہے بلکہ ملک کو پستی کی طرف لیجا کر عوام کی زندگی عذاب بنا ڈالی ہے۔ مہنگائی کے بے قابو جن نے عوام کو تباہ حالی کا شکار کر دیا

اور محدود وسائل کے حامل طبقہ کے سر سے تبدیلی کو بھوت چھلانگ مار کر اتر چکا ہے۔ حکومتی وزراء20فیصد سے زائد مہنگائی کو تسلیم کر تے ہوئے عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔کرکٹ بھی ‘عثمان بزداروں کے حوالے کر دی گئی ہے اس لیے وہ تباہی کا شکار ہے۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے آبائی شہر آمد کے موقع پرسابق ایم این اے رانا افضال حسین، سابق ضلعی چیئرمین رانا احمد عتیق انور، ایم پی اے پیر اشرف رسول ،سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد،و ائس چیئرمین رانا ماجد نواز، رانا حسیب عامر، کوارڈی نیٹر ملک ندیم چوہان اور سید اعجاز الحسن شیرازی کے ہمراہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ تاریخ کے نااہل ترین حکمران اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے پورے ملک کی انتظامیہ کو تبدیل کر رہے ہیں جس سے نہ صرف ملک پر غیر ضروری اخراجات کی مد میں مالی بوجھ بڑھ رہا ہے بلکہ اداروں کی کارکردگی مزید بد ترہو رہی ہے۔ حکومتی کارکردگی پانی نکالنے سے نہیں بلکہ کنویں سے اصل چیز نکالنے سے بہتر ہو گی۔‎افسران خود کو غیر محفوظ خیال کرتے ہوئے نا اہل حکومت کے دن گن رہے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ ایک طرف بھوک اور افلاس کی ماری قوم سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے تو دوسری طرف درآمد شدہ مشیروں کے مشوروں سے ٹریفک جرمانوں کی

شرح کئی گنا بڑھا کر لوگوںکو سڑکوں پر خود کشیاں کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کرکٹ کے ذریعے اقتدار کی کرسی تک پہنچنے والے وزیر اعظم نے کرکٹ سے وابستہ ہزاروں افراد کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے جبکہ ملکی کرکٹ کو زوال پذیر کرکے اسے تاریخ کی ناکام ترین سطح پر لا کھڑا کیا ہے۔کرکٹ سے نام کمانے والے وزیر اعظم اب جھوٹ بولنے میں نام کما رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں آئین سازی کے حوالے سے سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگر حکومت اپنا انداز حکمرانی ٹھیک کرے اور ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کی طرف سنجیدہ ہو تو مسلم لیگ( ن) بھر پور تعاون کرے گی۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ نا اہل حکمران ٹولے نے ملک کے معتبر اور معزز اداروں کے احترام کو بھی نقصان پہنچایا ہے

جبکہ علماء کرام، سیاسی مخالفین کی کردار کشی کرکے گالی کی سیاست کو فروغ دیا ہے جس کا خمیازہ قوم کو کئی سال تک بھگتنا پڑے گا۔ ڈالر کی قدر بڑھنے، مہنگائی میں اضافہ اور قومی کرکٹ ٹیم کی شکست پر حکمرانوں کے چور ہونے کا راغ الاپنے والے اب اپنی زبان پر قائم رہیں اور تسلیم کریں کہ وہ حقیقت میں چور ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جو شخص اپنے متعلقہ شعبے میں بہتری لانے کے بجائے اسے تباہی کے

دھانے پر لے آئے وہ پورا ملک کیسے چلا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب جعلی اور سلیکٹڈ حکمران عوام کے غیض و غضب سے بچنے کے لیے گھروں میں پناہ لینے پر مجبور ہو جائیں گے۔میاںنواز شریف کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ وہ تندرست ہوتے ہیں اپنے وطن واپس لوٹیں گے اور عدالتوں کا سامنا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…