اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آج ہفتہ کو لاہور جارہا ہوں، بڑی تبدیلیاں ہوں گی۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا،نجی ٹی وی کے مطابق ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے بڑی تبدیلیوں کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور جارہے ہیں جہاں اہم تبدیلیاں ہوں گی۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران کہا کہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں
کو اصل غم یہی ہے کہ ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے۔، عمران خان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ترجمانوں کو ہدایت کی کہ وہ اداروں میں ہم آہنگی کا مؤقف اپنائیں۔ ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ جس مافیا نے 15 مہینے زور لگایا وہ ناکام ہوگیا۔ انہوں نے ترجمانوں کو آگاہ کیا کہ ملک کی ڈوبتی معیشت کو چلنے کے قابل بنا دیا۔