عثمان بزدار کی خصوصی کاوش سے صوبوں میں تجارتی اشتراک کیلئے وفاقی حکومت نے اہم سنگ میل کی منظوری دے دی

21  ‬‮نومبر‬‮  2019

تونسہ (پ ر) پنجاب سے موسی خیل، بلوچستان 35 کلومیٹر طویل روڈ کیلئے فنڈز کی اصولی منظوری دے دی گئی، صوبوں کے درمیان تجارتی تعاون، سیاحتی اشتراک اور پسماندہ قبائلی علاقوں کے معاشی استحکام کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کاوش سے وفاقی حکومت کی جانب سے اہم سنگ میل کی اصولی منظوری دے دی گئی-

دو دیہائیوں سے دونوں صوبوں کے عوام پاک پی ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے اس منصوبے کی تکمیل کے منتظر تھے تاہم تونسہ تا موسی خیل روڈ کی جلد از جلد تعمیر کیلئے سردار عثمان بزدار کی خصوصی کاوش سے 150 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 35 کلومیٹر طویل روڈ صوبہ پنجاب کو بلوچستان سے ملانے کیلئے حکومت کا ایک شاندار منصوبہ ہے جس میں دو پلوں کی تعمیر بھی شامل ہے- قبائلی علاقوں میں مقیم لوگوں کا یہ دیرینہ مسئلہ نہ صرف اس روڈ سے ملحقہ علاقوں کیلئے امید کی کرن ہے بلکہ یہ روڈ دیگر صوبوں کے متعدد اضلاع کیلئے معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں بھی مثبت کردار ادا کرے گی۔ اس روڈ کی تعمیر سے تونسہ سے ژوب کا سفر جو بذریعہ انڈس ہائی وے اور ڈی آئی خان 334 کلومیٹر ہے، 220 کلومیٹر رہ جائے گا- پنجاب میں جاری ترقیاتی اقدامات جن میں صنعت کے فروغ کیلئے 10 سپیشل اکنامک زونز کا قیام بھی شامل ہے، اس روڈ سے صوبوں کے مابین صنعت و تجارت کے نئے عزم کو بھرپور انداز میں پروان چڑھائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…