پاکستان کاچار سال بعد پہلی مرتبہ جاری کھاتا سرپلس، اب ترقی کی منازل طے کرنے کا وقت آگیا،حکومت نے زبردست اعلان کردیا

21  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ 4 سال بعد پہلی مرتبہ جاری کھاتا سرپلس میں ہے، اب ترقی کی منازل طے کرنے کا وقت آگیا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایشین انفرا اسٹرکچر بزنس اور پاکستان کے اشتراک سے بزنس فورم کا انعقاد ہوا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھ رہی ہے،

بنیادی ڈھانچے اورسماجی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے پرمتحرک مانیٹرنگ نظام بنایا جا رہا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ 4 ماہ کا پرائمری بجٹ 280 ملین سرپلس ہے، 4 سال بعد پہلی مرتبہ جاری کھاتا سرپلس میں ہے، ریونیو 15فیصد سے بڑھ رہا ہے، ٹیکس فائلرز بڑھے ہیں۔وفاقی وزیر برائے معاشی امور نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں 10 ہزار پوانٹس کا اضافہ ہوا ہے، اب ترقی کی منازل طے کرنے کا وقت آگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…