اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ٹھن گئی،رانا تنویر کو چیئرمین ماننے سے انکار،دھماکہ خیز اقدام کا اعلان کردیاگیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا تنویر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) ماننے سے انکار کر دیا۔ایک انٹرویومیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین پی اے سی کے لیے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی، اس بار حزب اختلاف کو یہ عہدہ نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ چیئرمین شپ کے لیے انتخاب کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڈ نے کہا کہ حزب اختلاف نے چیئرمین پی اے سی کے لیے رانا تنویر کے نام پر اتفاق کر لیا ہے تاہم خدشہ ہے کہ حکومت ہارس ٹریڈنگ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اس سے پہلے بھی پی اے سی کا چیئرمین بننے کیلئے تیار نہیں تھے اور یہ پہلے ہی طے ہو گیا تھا کہ وہ مستقل چیئرمین نہیں رہیں گے تاہم استعفیٰ اب دیا ہے۔عطا تارڈ نے کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے جس دن وہ تندرست ہو گئے اسی دن وہ وطن لوٹ آئیں گے۔ شیخ رشید نے کبھی سچ نہیں بولا اس لیے ان کی باتوں پر کان نہ دھرے جائیں۔عطا تارڈ کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی پر پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی جبکہ حزب اختلاف کسی بھی معاملے پر تقسیم نہیں ہے۔ ہم نے ابتدا میں ہی دھرنے کی مخالفت کی تھی اور ہم دھرنے میں شریک نہیں ہوئے لیکن احتجاج میں موجود تھے۔جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) ف کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں مل بیٹھ کر پی اے سی کی چیئرمین شپ کا فیصلہ کریں گی یہ حزب اختلاف کا حق ہے اور حکومت کو چیئرمین شپ دینی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے اب عمران خان کے ہاتھ میں کچھ نہیں رہا اور نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے بعد وہ دو دن کی چھٹی پر گھر میں بیٹھ گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…