لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے گھی کی سرکاری قیمتیں مقرر کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وفاقی،صوبائی حکومتوں سمیت فریقین کو29نومبرکے لئے نوٹسز جاری کر دئیے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے گھی ملز کی جانب سے درخواست پر حکم امتناعی جاری کیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا
کہ حکومت نے گھی ملز مالکان سے مشاورت کے بغیر ہی گھی کی قیمتوں کے تعین کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کردیا جوبدنیتی پر مبنی ہے ۔حکومت نے مینوفیکچرنگ کے اخراجات کا تخمینہ لگائے بغیر ہی گھی کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری ،حکومتی طے کردہ نرخ کے مطابق گھی فروخت ہونے سے ملز مالکان کو شدید نقصان ہوگا ۔