مہنگے ٹماٹر بیچنے والوں کیخلاف کارروائی،6 افراد گرفتار ،ٹماٹر کا ریٹ بڑھانے کیلئے کون سا طریقہ استعمال کیا گیا؟جانئے

20  ‬‮نومبر‬‮  2019

پشاور(آن لائن)پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے مہنگے ٹماٹر بیچنے والے چھ افراد کو گرفتار کر کے ٹماٹروں سے بھرے تین ٹرک قبضے میں لے لئے ہیں۔ترجمان ڈی سی پشاور کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انقلاب روڈ پر واقع سبزی منڈی میں کارروائی کے دوران ٹرک اور ٹماٹر سرکاری تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹماٹر سے بھرے ٹرکوں کو منڈی سے باہر ریٹ بڑھانے کے لیے کھڑا کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے بولی کے عمل کی نگرانی میں سرکاری نرخ نامہ جاری کر دیا ہے، مصنوعی بولی و گرانفروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاورنے انتظامی افسران کو سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے اس وقت ملک میں ٹماٹر کی مصنوعی قلت ہے اور قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تاہم ساڑھے چار ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر درآمد ہونے سے قیمتیں معمول پر آسکتی ہے۔اس ضمن میں گزشتہ دنوں حکومت پاکستان کی جانب سے ایرانی ٹماٹر کی درآمد پر ایک مہینے کے لیے پابندی اٹھا لی گئی تھی۔جس کے بعد بڑی تعداد میں ٹماٹر سے بھرے ایرانی ٹریلرسرحدی شہر تفتان سے پاکستان کے دیگر شہروں کے لئے روانہ کر دیے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…