اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے سابق سینئر وزیر عبد العلیم خان نے سابق آئی ایس آئی چیف جنرل پاشا سے ملاقاتوں اور چوہدری پرویز الٰہی کے بیان کی تردید کی اورکہا کہ وہ کسی کے کہنے پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوئے تھے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد العلیم خان نےکہا کہ عمران خان خود میرے گھر آئے تھے اور
جنرل پاشا سے کبھی ملاقات ہوئی نہ ہی ان کا کوئی پیغام ملا۔انہوں نے کہا کہ 10سال تک شریف برادران کا مقابلہ کیاہے ،نواز شریف کی صحت پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ عثمان بزدا ر کو عمران خان کی حمایت حاصل ہے انکو ہماری بھی حمایت حاصل ہے۔ زرداری صاحب بیمار ہیں اور وہ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو انھیں اجازت دے دی جائے۔