جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی،ہسپتال کی پارکنگ میں سینئر صحافی پراسرار طور پر جاں بحق، گاڑی میں لاش3سے4روز پرانی ہونے کی وجہ سے بوسیدہ ہوگئی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے ہولی فیملی ہسپتال کی پارکنگ میں راولپنڈی کے سینئر صحافی پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئے اپنی گاڑی میں پائی جانے والی لاش3سے4روز پرانی ہونے کی وجہ سے بوسیدہ ہو چکی تھی جبکہ مرحوم کے جسم پرسبز مائل دھبہ نما چھالے پڑے تھے اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی جبکہ مرحوم کی شناخت شفاعت شیخ کے نام سے ہوئی پولیس کو اطلاع ملی کہ ہولی فیملی ہسپتال کی پارکنگ میں موجود 1995ماڈل ہنڈا کار نمبر ایل او ایکس9952میں نعش پڑی ہے پولیس نے گاڑی سے لاش قبضہ میں لی جس کی شناخت 60سالہ شفاعت شیخ سکنہ میڈیا ٹاؤن کے

نام سے ہوئی جن کے جسم پر نیلے اور سبز رنگ کے چھالے نما دھبے تھے اور چہرے کا رنگ بھی تبدیل ہو چکا تھا پولیس کے مطابق لاش 3سے4دن پرانی ہے تاہم ابتدائی طور پر مرحوم کی موت کی وجہ بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا پوسٹمارٹم کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آئے گی پولیس نے ہسپتال کے مرکزی دروازے پر تعینات سکیورٹی گارڈز سے پوچھ گچھ کے ساتھ ہسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی حاصل کر لی ہے متوفی شفاعت شیخ90کی دہائی سے شعبہ صحافت سے وابستہ تھے اور روزنامہ پاکستان، روزنامہ خبریں اور روزنامہ الاخبار میں بطور کرائم رپورٹر خدمات انجام دیتے رہے متوفی کے پسماندگان میں ایک بیٹی ہے جو میڈیا ٹاؤن کی رہائشی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…