جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی وزیر بنتے ہی اسد عمر نے قوم کو خوشخبری سنا دی ، اہم بیان سامنے آگیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مسلسل اقدامات سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہونا شروع ہوئی جس کے بعد اب پائیدار ترقی اور نوکریاں مہیا کرنے کا مقصد حاصل ہو پائیگا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ اکتوبرکے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ 9کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہا ۔

ستمبر کے مہینے میں خسارہ 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا، رواں سال کے پہلے چار ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 47 کروڑ ڈالر رہا۔مشیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 ارب 57 کروڑ ڈالر تھا اور مالی سال 19۔2018 کے دوران یہ خسارہ 13 ارب 83 کروڑ ڈالر تھا جب کہ مالی سال 18۔2017 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 19 ارب 90 کروڑ ڈالر تھا۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ ساڑھے چار سال بعد سر پلس ہوا ہے، مارچ 2015 میں کرنٹ اکاؤنٹ تقریبا 52 کروڑ ڈالر سر پلس تھا۔دوسری جانب مشیر خزانہ کے بیان پر رد عمل میں اسد عمر نے کہاکہ 4 سال کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا اچھی بات ہے، مسلسل اقدامات سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہونا شروع ہوئی، اب پائیدار ترقی اور نوکریاں مہیا کرنے کا مقصد حاصل ہو پائے گا۔اس سے پہلے اسد عمر نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا جہاں ایوانِ صدر میں صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔اسد عمر کو کابینہ میں منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز اسد عمر کی کابینہ میں شمولیت کی اطلاع دی تھی ۔

جب کہ وزیراعظم نے وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کرتے ہوئے انہیں پیٹرولیم کی وزارت سونپی ہے۔یاد رہے کہ اسد عمر تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد بننے والی پہلی کابینہ میں وزیر خزانہ تھے تاہم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پیکج کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد سے وزیر خزانہ کا قلمدان خالی ہے اور اس وقت عبدالحفیظ شیخ وزیر اعظم کے مشیر خزانہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…