منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اسد عمر نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ،سابق وزیر خزانہ کو اب کون سی وزارت دی گئی ہے ؟جانئے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لا ئن ) سابق وزیر خزانہ اسد عمر ایک بار پھر کابینہ کا حصہ بن گئے،اسد عمر نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا جہاں ایوانِ صدر میں صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔تفصیلا ت کے مطابق اسد عمر نے ایک بار پھر وفاقی وزیر کا حلف اٹھا لیا۔

اسد عمر کو کابینہ میں منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز اسد عمر کی کابینہ میں شمولیت کی اطلاع دی تھی جب کہ وزیراعظم نے وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کرتے ہوئے انہیں پیٹرولیم کی وزارت سونپی ہے۔وفاقی کابینہ میں اس وقت 24 وزراء￿ مختلف قلمدانوں پر ہیں جن میں سے عمر ایوب خان کے پاس پاور ڈویژن کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم ڈویژن کا اضافی قلمدان ہے جو اب خسرو بختیار کو دیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے  وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا بھی امکان ہے، مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کو بھی مزید ایک وزارت دی جا سکتی ہے۔اسد عمر تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد بننے والی پہلی کابینہ میں وزیر خزانہ تھے تاہم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پیکج کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد سے وزیر خزانہ کا قلمدان خالی ہے اور اس وقت عبدالحفیظ شیخ وزیر اعظم کے مشیر خزانہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…