ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کی روانگی کے فوراً بعد مسلم لیگ ن کا حکومت کو بڑا سرپرائز، ملک گیر سطح پر بڑے اقدام کا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کی سینئر قیاد ت کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کی تنظیم نو،مہنگائی،معاشی صورتحال کے خلاف ملک گیر سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے اورکنونشنز کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اجلاس میں سینئرز رہنما راجہ ظفر الحق، رانا تنویر، سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں محمد نوازشریف کے حق میں عدالتی فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر بجالاتے ہوئے کہاگیا کہ قوم، مخلص کارکنان اور انصاف کے حصول کی جدوجہد میں ساتھ دینے والے تمام افراد وشخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہیں،شرکاء  نے قوم اور کارکنان کے جذبے اور قائد محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق فکر مندی کے احساس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے محمد نوازشریف کے ساتھ ان کی والہانہ وابستگی اور محبت کا بین ثبوت قرار دیا۔اجلاس نے کہاکہ عوام اورکارکنان کی یہ محبت ہماری اصل قوت اور سرمایہ ہے۔ محمد نوازشریف پاکستان کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ قوم کی ان کے لئے بھرپور حمایت کا ہر دور میں بے مثال مظاہرہ ہوا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن اور حکومت کی ان اتحادی جماعتوں اور ان کے قائدین کا بھی شکریہ ادا کیاگیا جنہوں نے محمد نوازشریف کے لئے اپنی فکرمندی اور ان کے بیرون ملک علاج کے جائز، قانونی اور انسانی مسئلے کی حمایت میں بیانات دئیے۔اجلاس نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور دیگر افرادوشخصیات کی محمد نوازشریف کی صحت کے لئے نیک تمناوں اور خیرسگالی کے جذبات کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔اجلاس نے وکلاء  کی ٹیم اور پارٹی کے وکلا ء  ونگ کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبے، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ اجلاس نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، حمزہ شہباز، مفتاح اسماعیل اور کامران مائیکل سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی قربانی اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا

اور امید ظاہر کی کہ عدلیہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے اور قوم کی خدمت کرنے والے بہادر سیاسی اسیران کے معاملے میں بھی عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرے گی۔اجلاس میں محمد نوازشریف کو ملک و قوم کے لئے تاریخی قربانیوں اور خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا اور کہاگیا کہ محمد نوازشریف کی قوم کے لئے خدمات کا مخلصانہ جذبہ آج بھی افتتاح ہوتے مختلف منصوبوں کی صورت میں عیاں ہے۔ محمد نوازشریف نے بارہ ہزار کلومیٹر موٹرویز وشاہرات تعمیر کرکے پاکستان کی نیشنل سپیڈ بڑھانے میں تاریخی کردارادا کیا ہے۔

انفراسٹرکچر کو ترقی دے کر معیشت اور قومی ترقی کی شرح میں اضافہ کیا جس کا اعتراف پوری دنیا کے معاشی اداروں اور ریٹنگ کرنے والے اداروں نے کیا۔ آج کے حالات پکارپکار کر محمد نوازشریف کی پاکستان کو بہتر بنانے کی جستجو کی گواہی دے رہے ہیں۔ مہنگائی کی شرح 3 پر لانا ان کا غریب دوست اور غریب پرور پالیسیوں کا ناقابل تردید ثبوت ہے جو محض ایک سال میں ایک بار پھر 14 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی، ایل این جی کی فراہمی کے ذریعے توانائی کی قلت کا خاتمہ کرکے اپنے قوم سے کئے وعدے پورے کئے۔ سی پیک

اور 60 ارب ڈالر کی عظیم دوست چین سے سرمایہ کاری سے ملک سے غربت کے خاتمے کی مضبوط بنیاد رکھی۔ پاکستان میں ہر بڑے منصوبے اور عوام کی فلاح کے پروگرام میں محمد نوازشریف کی محنت، دیانت داری، اخلاص اور قومی جذبہ ومحبت کی جھلک نظرآتی ہے۔اسی لئے ان کی بیماری پر پوری قوم نے جس فکرمندی، پریشانی اور اضطراب ومحبت کا اظہارکیا، وہ ان کے اعتماد کا بین ثبوت ہے۔ اجلاس نے محمد نوازشریف کی صحت کاملہ کے لئے خصوصی دعا کی اور کہاکہ آج پاکستان کو محمد نوازشریف کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ہماری دعا ہے کہ قائد محمد نوازشریف مکمل صحت مند ہوکر واپس آئیں اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں پھر سے اپنا کردارادا کریں۔قوم مایوسی، نااہلی اور نالائقی کے اندھیروں سے نکلنے کے لئے نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)کی طرف دیکھ رہی ہے۔

اس موقع پر پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے محمد نوازشریف کی صحت کی موجودہ صورتحال اور بیرون ملک علاج کے لئے منتقلی کے انتظامات پر تفصیلات سے پارٹی رہنماوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے پارٹی کو آگاہ کیاکہ محمد نوازشریف آج منگل کے روز بیرون ملک علاج کے لئے روانہ ہوں گے۔میں اور ڈاکٹر عدنان نوازشریف کے ہمراہ روانہ ہورہے ہیں۔ اجلاس میں شہبازشریف نے جماعتی تنظیم سازی اور مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کے لئے پارٹی رہنماوں کو ہدایات دیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں کنونشنزمنعقد کیے جائیں گے۔شہباز شریف نے پارٹی کے مخلص، وفادار، نظریاتی اور محنتی کارکنان کی خصوصی حوصلہ افزائی اور ان کو تنظیم میں نمایاں کردار دینے کے لئے بھی رہنمائی دی۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ قوم کی توقعات اور امیدوں پر پورا اتریں گے اور انہیں بجلی، گیس، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے سے پیدا ہونے والی صورتحال، بیروزگاری، مہنگائی سمیت دیگر مصائب ومشکلات سے نکالنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…