جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جنرل پاشا نے عمران خان کی پارٹی بنائی؟چوہدری پرویز الٰہی کے انکشافات پر نیا تنازعہ،بڑا مطالبہ کردیاگیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے اتحادی نے جنرل پاشا کی جانب سے عمران خان کی پارٹی بنانے کی ساری رو داد سنائی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے تقریر میں کہا کہ مجھے لڑنا آتا ہے، 22 سال لگا کر پارٹی کو پاوں پر کھڑا کیا،

لگتا ہے عمران خان نے پرویز الہی کا انٹرویو نہیں دیکھا،یا عمران خان کی جھوٹ بولنے کی عادت ہے، پرویز الٰہی کا انکشاف نیا نہیں، عمران خان کے اتحادی نے جنرل پاشا کی جانب سے عمران خان کی پارٹی بنانے کی ساری رو داد سنائی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو شرم آنی چاہیے، اگر یہ بیان عمران خان کچھ روز بعد دیتے تو بہتر ہوتا تاکہ پرویز الہی کے انکشافات لوگ بھول چکے ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی ہے عمران خان جھوٹ بول کر ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں،ساری قوم کو شرم آتی ہے کہ اتنا جھوٹا وزیر اعظم ملک کو تاریخ میں نہیں ملا،عمران خان نے سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش کی،سپریم کورٹ عمران خان کے خلاف ایکشن لے کیونکہ عمران خان نے عدلیہ کو ہدایات دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سزا ملنی چاہیے،ہیلی کاپٹر کیس پر بھی ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تاخیر کی کوشش کی جا رہی ہے،غیر ملکی فنڈنگ سے عمران خان اور انکی بہنیں ارب پتی بنے۔ انہوں نے کہاکہ غیر ملکی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن میں پانچ سال سے لٹکا ہوا ہے،انصاف کا تقاضا سپریم کورٹ سے کرتے ہیں،سپریم کورٹ عمران خان کا پہلے حساب کتاب کرے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو ہدایت دے کہ فورن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ کرے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آئیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…