صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر انوکھا پروٹوکول،ہیلی کاپٹر کیلئے ”سڑکیں بند“ کردی گئیں،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

18  ‬‮نومبر‬‮  2019

کوئٹہ(آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر انوکھا پروٹوکول شہر کے بیشتر شاہراہیں بند کی گئی صدر مملکت بذریعہ ہیلی کاپٹر جامعہ بلوچستان پہنچ گئے شہر میں سڑکیں بند ہونے کے باعث شدید سردی میں اسکول کے بچوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

جب صدر مملکت ہیلی کاپٹر پر ہی پہنچنا تھا توسڑکیں کیوں بند کی گئی تھی شہریوں کا احتجاج ایئر پورٹ روڈ اور عالمو ں چوک پر دکانیں صبح سے شام بند رہی تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے اس موقع پر کوئٹہ شہر میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے صدر مملکت کی آمد کے موقع پر انوکھا پروٹوکول دیکھنے میں آیا شہر کی بیشتر شاہراہیں بندہونے کے باعث شدید سردی میں اسکول کے بچوں،مریضوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلیلی،نواں کلی اور سمنگلی روڈ سے آنے والے بسوں کو کوئلہ پھاٹک پر روک دیا جبکہ سریاب روڈ،ہزار گنجی اور دیگر علاقوں سے آنے والے بسوں کو شہر میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے شہریوں نے پیدل سفر کیا صدر مملکت کوئٹہ پہنچنے کے بعد کوئٹہ ایئر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر جامعہ بلوچستان پہنچ گئے اور ایکسپو صنعتی زون کاافتتاح کیاگیا اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی،وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال،صوبائی وزراء  اراکین صوبائی اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے شہریوں کا کہنا تھا کہ جب صدر مملکت ہیلی کاپٹر پر ہی بلوچستان اسمبلی پہنچنا تھا تو سڑکیں کیوں بند کی گئی بلوچستان ہائیکورٹ اس کا نوٹس لے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…