لاہور(سی پی پی)وفاقی وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی، یوسف رضا گیلانی کو ون ٹائم کیلئے سفر کی اجازت دی گئی،ٹڈاپ اسکینڈل میں یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا نام ایک مرتبہ کیلئے ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔
جس کے بعد یوسف رضا گیلانی بیرون ملک سفر کرسکتے ہیں، بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایشیا پیسیفک سمٹ 2019 میں شرکت کیلئے کمبوڈیا روانہ ہونا ہے۔جس کیلئے انہوں نے وزارت داخلہ کو نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دی تھی۔جس پر وزارت داخلہ نے یوسف رضاگیلانی کو 15دن کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔