جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سٹیل مل کی پیداوار صفر ،اپنی جیبیں بھرنے کیلئے سٹیل مل کو تباہ کیا گیا سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو مل کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو پاکستان سٹیل مل کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا۔پیر کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ دور ان سماعت سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو پاکستان سٹیل مل کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے کہاکہ پاکستان سٹیل مل کی زمین عوام کی ملکیت ہے، فروخت نہیں ہو سکتی ۔ عدالت نے وزارت صنعت و پیداوار کے اکائونٹس منجمند کرنے کے حکم کیخلاف حکومتی درخواست خارج کر دی ۔ وفاقی حکومت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی گئی۔ قبل ازیں حکومتی وکیل نے کہاکہ سندھ ہائی کورٹ اپنا حکم خود ہی واپس لے چکی ہے، حکمنامہ واپس لینے کے بعد اپیل غیر موثر ہوچکی۔جسٹس گلزار احمد نے سٹیل مل کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا اور کہاکہ کیوں نہ سٹیل مل کے معاملے کا نوٹس لے لیں، پاکستان سٹیل مل کی پیداوار صفر ہے ،اپنی جیبیں بھرنے کیلئے سٹیل مل کو تباہ کیا گیا ۔حکومتی وکیل نے کہاکہ پرویڈنڈ فنڈ کی ادائیگی کیلئے فنڈز نہیں، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے زمین فروخت کر رہے ہیں۔ جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ پاکستان سٹیل مل بہت بڑا ادارہ تھا، سینکڑوں سٹیل ملز پاکستان سٹیل مل کے توسط سے چلتی تھیں، سٹیل ملز میں گاڑیاں، ٹرک اور راکٹ تک بنتے تھے۔‎

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…