پشاور(آن لائن)مسلم لیگ نون کے رہنما اور خیبر پختون خوا اسمبلی کے رکن اورنگ زیب نلوٹھا نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کے عوام موٹر وے کے جعلی افتتاح کو قبول نہیں کریں گے۔اورنگ زیب نلوٹھا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج عمران خان کی آمد پر ان کا استقبال سیاہ جھنڈوں سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں
نواز شریف کا ایک بینر بھی اتارا گیا تو شہر بند کر دیں گے۔اورنگ زیب نلوٹھا کا کہنا تھا کہ عمران خان اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک اس منصوبے کے مخالف رہے ہیں۔ یہ سیکشن سی پیک کے تحت بننے والے حویلیاں تھاکوٹ منصوبے کا حصہ ہے، تھاکوٹ تک باقی منصوبہ فروری 2020 میں مکمل ہوگا ۔