ڈیرہ بگٹی (نیوزڈیسک) قو می اسمبلی کے حلقہ این اے 259کے 29پو لنگ اسٹیشنز پراتوار کو دوبارہ انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے گئے 29پولنگ کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج مطابق جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار2257ووٹ لیکر آگے رہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259کے29 پو لنگ اسٹیشنز پر اتوار کو دو بارہ انتخابات ہوئے
جن میں 27899 خواتین اور 19370 مرد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں اور ری پولنگ کے موقع پر 18 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دئیے گئے تھے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شازین بگٹی نے 2257،آزاد امیدوار میاں خان نے 202اور میر طارق کھیتران نے 144ووٹ حاصل کئے۔