پشاور (این این آئی) صوبہ خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کرگئی۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ڈینگی رسپانس یونٹ نے بتایا کہ صوبے میں ڈینگی کے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کیسز کی تعداد 7007 ہوگئی ہے۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور میں ڈینگی کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2663 ہوگئی ہے جن کے ٹیسٹوں میں ڈینگی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
کے پی ڈینگی رسپانس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں 14 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 6993 مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں انسداد ڈینگی وائرس پروگرام کی رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد نو ہزار سات سو سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔رواں سال کی ہلاکتوں کی تعداد اٹھائیس سے بھی زیادہ ہے۔ ترجمان انسداد ڈینگی وائرس پروگرام نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔