اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے اناڑی کھلاڑیوں کے مشورے کو نہ مان کر فہم و فراست کا ثبوت دیا ، مولوی اور پولیس آمنے سامنے ہونے کے باوجود لاٹھی اور گولی نہیں چلی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کے اناڑی کھلاڑیوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ حکومتی رٹ قائم کریں مگر عمران خان نے ان اناڑی کھلاڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فہم و فراست کا ثبوت دیا، جنرل مشرف کو بھی اکثر لوگ مشورہ دیتے تھے کہ وہ حکومتی رٹ قائم کریں۔ اپنے بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا دھرنا ہوا ہے جس میں مولوی اور پولیس آمنے سامنے تھے مگر کوئی جھگڑا نہیں ہوا نہ ہی لاٹھی اور گولی چلی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ

بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے بڑی خوش اسلوبی سے حالات کو کنٹرول کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیرداخلہ اعجاز شاہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے تجربے اور حکمت عملی سے سارے حالات کو بڑے اچھے طریقے سے کنٹرول کیا اور ایک گلاس تک نہیں ٹوٹا، اگر حالات خراب ہو جاتے تو تصادم روکنا ممکن نہیں تھا دھرنے کے دوران ہمارا مسلسل ان سے رابطہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان سارے حالات کو خوش اسلوبی سے کنٹرول کرنے میں اسلام آباد کی انتظامیہ بھی مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے ہزاروں افراد کے سامنے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…