جمعیت علمااسلام (ف) کی احتجاجی حکمت عملی تبدیل،عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے دھرنوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیاگیا

15  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)جمعیت علمااسلام (ف) کی احتجاجی حکمت عملی تبدیل،عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے دھرنوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیاگیا، جمعیت علمااسلام (ف) کی احتجاجی حکمت عملی کے تحت پلان بی کے سلسلہ میں سندھ بھرمیں دیے جانے والے دھرنے اب دن کے وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ رات کودھرنے والی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اعلان جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کراچی دھرنے میں کیا ہے ان کا کہنا ہے جے یوآئی کے قائد مولانا فضل الرحمن کی ہدایت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب دھرنے صرف دن کو جاری رکھے جائیں گے،سندھ کے تمام پوائنٹس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا،کراچی میں حب ریور روڈ پردوسرے روز بھی دھرنے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام رہا جس کے باعث کراچی سے بلوچستان کا زمینی راستہ منقطع رہا۔دریں اثناء کندھ کوٹ میں جمعیت علمائے اسلام کے دھرنے میں نیاموڑ آگیا۔ پلان بی میں تیسری بارمقام تبدیل کردیا گیا۔ چاروں صوبوں کو آنے جانے والی ایک رویہ قومی شاہراہ مال برداراورمسافرگاڑیوں کی جزوی آمد رفت کے باعث جھولے لال پمپ کے مقام سے جمعرات کی رات لیک ویوپارک کے مقام پر کیاگیا رات گئے شدید بارش کے باعث دھرنامظاہرین نے اپنادھرنا تبدیل کیا جے یوآئی کے رہنماؤں اورکارکنان کی مشاورت کے بعد جمعۃ المبارک کے روز مظاہرین نے گرڈاسٹیشن کے مقام پرٹائرنظرآتش کرکے ٹریفک کوبلاک کیا اور پھر دھرنادیاجسکے باعث ٹریفک کی جوجزوی آمد ورفت تھی وہ بھی معطل ہوگئی شدید بارش کے بعد مظاہرین نے مساجد سے دریاں اٹھا کر روڈ پر بچھائیں اور ٹینٹ لگاکرروڈ کو مکمل طور پر بند کردیا جس سے کے پی کے

پنجاپ اور بلوچستان کوآنے جانے والی ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوگئی بارش اورسردی کے باوجود مظاہرین فلک بوس نعرے بازی کررہے تھے جو جوگونیازی گوکے فلک بوس نعرے لگارہے تھے دھرنامظاہرین نے رات سات بجے شدید بارش اور سردی کے باعث دھرنا ختم کرگئے آج صبح دوبارہ گیارہ بجے دھرنادینے کا اعلان کیا ہے۔کندھ کوٹ جے یوآئی کے دھرنامظاہرین قومی شاہراہ گرڈ اسٹیشن کے مقام پر صبح گیارہ بجے شروع ہونے

والے دھرنے کو شام سات بجے شدید بارش اورسردی کے باعث دھرنا ختم کرکے ٹینٹ وغیرہ اکھاڑکرلے گئے آج دوبارہ گیارہ بجے دھرنادینے کااعلان کیا ہے اس سلسلے میں ای ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر رحمت اللہ گولو،ایس ڈی ایم الھڈنوکاکل نے مظاہرین نے دن میں چارمرتبہ روڈ بلاک نہ کرنے کے حوالے سے مذاکرات کیئے جس پر مظاہرین نے انہیں مسلسل انکار کیا بلاآخر مظاہرین اور انتظامیہ میں طۂ پایاکے ایمبولینس اور ایمرجنسی

والی گاڑیوں کو راستہ دیں گے دوسری جانب ایس ایس پی کشمورایٹ کندھ کوٹ سید اسدرضا شاہ اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سے رابطہ کرنے پر انکاکہناتھاکے دھرنے کے باعث رواجی زندگی مفلوج ہوک رہ جاتی ہے پہلے روز دھرنا مظاہرین نے ایمبولینس اورایمرجنسی میں جانے والے افراد کو بھی راستہ نہیں دیاتھا جبکہ لائن کے ہوٹلوں سے بھی اشیائے خوردونوش کی کمی پائی گئی تھی مظاہرین صبرکریں روڈ بلاک نہ کریں روڈ بلاک کرنے پر

کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔کندھ کوٹ دھرنے میں بزرگ باریش افراد بھی کثیر تعداد میں موجود تھے مولاناحبیب اللہ میمن شدید بخار کے باوجود عزم مصصم کے ساتھ دھرنے میں شامل تھے انکاکہناتھاکے قائد کا فرمان ہے پلان بی تک دھرنے میں شامل رہیں گے ہمارا دھرنا اسلام کیلئے عمران نیازی قادیانی نواز ہے کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے جس پر فقط زیرلب تقریرکے سواکچھ نہیں کیا گیا انکامزید کہناتھاکے نونومبر

اقبال رحہ کے پیدائش کے دن بھارت نے بابری مسجد کے مقام پر رام مند رکاحکم دیتا ہے وہ پتھرکی بات کرتے ہیں ہم نے انکو کرتارپورراہداری اسی دن دی وہ کشمیر کو کیک سمجھ کر کھاگیا اور ہم لاکھوں کشمیریوں کی عزت وآبر مال وجان کو داؤ پر لگا بیٹھے ہیں ہم پاکستان سے پیار کرتے ہیں اور پاک فوج سے والہانہ محبت دھرنا عمران نیازی کو گھربھیجنے تک جاری رکھیں گے چاہے میر جان بھی چلی جائے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…