اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنا خرچہ خود کرتے ہیں آپ کی طرح عوام کے پیسوں پر عیاشیاں نہیں کرتے، سابق حکومتوں کا پھیلایا تعفن عمران خان دور کررہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے
بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں عمران خان گھر جائیں وہ تو روز گھر جاتے ہیں اور عمران خان اپنے گھرجاتے ہیں ان کی طرح پرائم منسٹر ہاؤس میں نہیں رہتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان گھر کا خرچہ بھی خود ہی اٹھاتے ہیں،گھر کے اندر فینس لگوانی ہو تو پیسے اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں، گھر کے باہر سڑک کا کام کروانا ہو تو ادائیگی خود کرتے ہیں، عمران خان ان کی طرح عوام کے پیسے پر عیاشیاں نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول آپ کرپشن کو بچانے کیلئے آئے ہیں، آپ این آر او کی کھوج میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے نہیں جانے والے وقت میں آپ لوگوں کی وجہ سے مالیاتی بحران تھا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا پھیلایا ہوا تعفن عمران خان دور کر رہے ہیں رہے ہیں، تیس سالوں کا ملبہ صاف کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا ڈائل کردہ نمبر اس وقت مصروف ہے چار سال بعد ڈائل کیجئے گا۔