مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر رہنما و سیاستدان جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ، گرفتاری ۔ تفصیلات کے مطابق سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا جہاں سے ان کے رشتہ داروں کو حراست میں لینے کےبعد اُنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جمشید دستی نے گرفتاریوں پر
ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے گھر میں گھس کر شدید توڑ پھوڑ کی اور خواتین سے بدتمیزی بھی کی۔پولیس نے بتایا ہے کہ جمشید دستی کے بھانجے اور رشتہ دار کو حراست میں لیا ہے۔ جمشید دستی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں شرکت کرنے پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔