بدھ‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2026 

پس پردہ قوتوں نے نالائق حکمران کو عوام پر مسلط کیا،عمران خان نے ختم نبوتؐ پر نقب ڈالنے کی کوشش کی،عوام کو بھکاری بنادیا،جے یو آئی(ف) نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دھرنے کا بنیادی عنوان دھاندلی ہے،پس پردہ قوتوں نے نالائق حکمران کو عوام پر مسلط کیا،عمران خان نے ختم نبوتؐ پر نقب ڈالنے کی کوشش کی،عوام کو بھکاری بنادیا،بجلی گیس اور اشیاء خورونوش کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،حکومت کی رٹ ختم ہوچکی،پورا ملک مولانا فضل الرحمن کے حکم پر بند ہے،

ابھی آغاز کیا ہے،رفتہ رفتہ ملک کی شاہراؤں کو مکمل بند کرینگے،مقتدر قوتیں حکومت کا ساتھ نہ دیں ہمیں مقابلہ کرنے دیں۔موٹر وے چوک پر دھرنا کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دھرنے کا بنیادی عنوان دھاندلی ہے،پس پردہ قوتوں نے نالائق حکمران کو عوام پر مسلط کیا۔انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمن نے اعلان کیا کہ ہم الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے،اے پی سی میں اتفاق کیا گیا کہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ امریکی مغربی اور بھارت کے غلام نے ختم نبوت ؐترمیم کرنے کی کوشش کی،آسیہ کو موجودہ حکومت نے آزاد کرواکر باہر بھجوایا۔انہوں نے کہا کہ عبدالشکور قادیانی کو جیل سے آزاد کرواکر ٹرمپ سے ملاقات کروائی گئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ختم نبوتؐ پر نقب ڈالنے کی کوشش کی اور عوام کو بھکاری بنادیا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت ٹماٹر سے کم ہے،وزیر کہتے ہیں کہ ٹماٹر 17 روپے کلو ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی گیس اور اشیاء خورونوش کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے پورا ملک مولانا فضل الرحمن کے حکم پر بند ہے،ہم نے آج آغاز کیا ہے رفتہ رفتہ ملک کی شاہراؤں کو مکمل بند کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مجبوری ہے کہ اس حکومت کا لاک ڈاؤن کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پلان بی میں عمران خان کو بھگا کر دم لیں گے،جو لوگ ہمیں چھوٹی جماعت کا طعنہ دیتے تھے آزادی مارچ میں 16،17 لاکھ کا مجمع تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اٹک پل کو بند کرنے کا کہتی تھی کل ہم اٹک پل بند کرکے دیں گے،حکومت اداروں سے کام نہ لیں ہم سے کشتی کر کے دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ مراد سعید کا منہ بند کریں گے،مراد سعید کا ایک راستہ کھلا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا استعفیٰ اور الیکشن تک تحریک چلتی رہی گی،مقتدر قوتوں کو کہتا ہوں کہ حکومت کا ساتھ نہ دیں ہمیں مقابلہ کرنے دیں۔مولانا غفور حیدری کا (آج) گیارہ بجے کارکنان کو 26 نمبر چونگی پہنچے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ (آج) نماز جمعہ 26 نمبر چونگی پر ادا کی جائیگی۔امیر جے یو آئی (ف) اسلام آباد نے ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ووٹ کو عزت دو،عوام اس وقت تک چین تک نہیں بیٹھے گی جب سلیکٹڈ کو ریجیکٹ نہ کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر موجودہ حکمرانوں کو مسلط کیا گیا ہے۔بعدازاں کارکنان 26 نمبر چونگی سے پرامن منتشر ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نواز شریف کی سیاست میں انٹری


لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…