لاہور(پ ر) اقتدار سنبھالتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے یہ عہد کیا گیا تھا کہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو اب ان کا حق ادا کیا جائے گا، محرومیوں کے اس اندھیرے سے ان کو نکالا جائے گا جس میں پچھلے دس سالوں میں انکو دھکیلا گیا اور وزیراعلیٰ نے اپنا وعدہ پورا کیا، جنوبی پنجاب میں نئی یونیورسٹیوں کے قیام سے لیکر قبائلی علاقوں کے ہونہار طالب علموں کیلئے خصوصی نشستوں سمیت
ترقی کی نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے تونسہ شریف کی عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوش سے تونسہ سٹی میں Road Dualization کے منصوبے کیلئے این ایچ اے کی جانب سے 10.5 کروڑ کی خطیر رقم جاری کردی گئی ہے جس پر اہلِ علاقہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکا خصوصی شکریہ اداکیا گیا۔