اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی ف اور پشتونخوا ملی عوام پارٹی نے کوئٹہ چمن شاہرہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف نے پلان بی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے ، کوئٹہ چمن شاہرہ کو آزادی مارچ کی کال پر بند کر دیا گیا ہے ۔ شاہراہ کی بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے کہا تھا کہ
اب ہم پلان بی پر کام کریں گے جس پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے ۔ جے یو آئی ف اور پشتونخوا ملی عوام پارٹی کی جانب سے کوئٹہ چمن شاہرہ کو بند کر دیا ہے جسکی کی وجہ سے گاڑیاں پھنس گئی ہیں ۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیتو سپلائی بھی معطل ہو گئی ہے۔ پلان بی کا پہلاعملی مظاہرہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر ہو چکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جے یو آئی ف اور پشتونخوا ملی عوام پارٹی کے کارکنوں نے شاہراہ کو بند کر دیا ہےکارکنان کی بڑی تعداد شاہر اہ پر موجود ہے ۔