پاکستان مشکل حالات سے نکل آیا ہے، وزراء معاشی استحکام سے عوام کو آگاہ کریں،وزیراعظم عمران خان نے اہم ہدایات دیتے ہوئے عوام کو خوشخبری سنا دی

12  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران نے معاشی صورتحال میں بہتری پر معاشی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پاکستان مشکل حالات سے نکل آیا ہے، وزراء معاشی استحکام سے عوام کو آگاہ کریں،صوبائی حکومتیں ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھیں جبکہ معاو ن خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی کابینہ نے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے مشروط طور پر نکالنے کی اصولی اجازت دے دی ہے، وزیر اعظم نوازشریف کے

معاملے پر سیاست کی بجائے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھ رہے ہیں،کسی کی زندگی کو خطرے کی صورت مین علاج معالجے کی مکمل رعایت دینی چاہئے،قانونی طور پر ہمیں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھنا ہوگا، مثبت معاشی اشاریے اقتصادی استحکام کی علامت ہیں،معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے، عام آدمی تک سبسڈی پہنچانے کیلئے جدید ترین طریقے اپنائے جارہے ہیں،وزرا کی کارکردگی کو بھی پرکھا جائے گا، کراچی سرکلر ریلوے کی گارنٹی وفاقی حکومت نے دی ہے،چاروں صوبوں میں سی پیک منصوبوں پر کوئی سیاست نہیں، ماضی میں لئے گئے قرضوں کے حوالے سے انکوائری کمیشن کی خبر درست نہیں،انکوائر ی کمیشن کو 6 ماہ کا وقت دیا گیا ہے جو دسمبر میں پورا ہوگا، انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ تک قرضوں سے متعلق کوئی بات نہیں کی جاسکتی۔ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بتایاکہ وزیراعظم کے زیر صدارت کابینہ اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی،اجلاس کے آغاز پر مشیر خزانہ نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر تک کے معاشی اہداف حاصل کرلئے گئے،ملکی محصولات کی آمدن طے کردہ اہداف سے زیادہ رہی۔معاون خصوصی نے کہاکہ مثبت معاشی اشاریے اقتصادی استحکام کی علامت ہیں،معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا،معاشی استحکام کے ساتھ عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان مشکل حالات سے نکل آیا ہے، ثمرات عوام تک پہنچانے میں میڈیا کا کردار اہم ہے،

پاکستان مشکل معاشی چیلنجز پر قابو پارہا ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کے مستحکم معاشی حالات کے عالمی ادارے بھی معترف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی حکومت کی مثبت پالیسیوں کی مظہر ہے،حکومت صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے،صوبائی حکومتوں سے ماہانہ کارکردگی رپورٹ مانگی جارہی ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ کھیت سے عام خریدار تک پہنچنے میں نرخوں میں 40 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے،دیہات کی نسبت شہری علاقوں میں عوام کی ضروریات مختلف ہیں۔معاون خصوصی

نے کہاکہ یوٹیلٹی سٹورز کو عوام کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 6 ارب روپے دیئے گئے ہیں،عام آدمی کے سبسڈی سے استفادے پر نظر رکھی جارہی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ عام آدمی تک سبسڈی پہنچانے کیلئے جدید ترین طریقے اپنائے جارہے ہیں،وزرا کی کارکردگی کو بھی پرکھا جائے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی رفتار میں اضافہ کیا گیا ہے،تجارتی طبقے کیلئے کاروبار کرنے میں نمایاں آسانیاں پیدا کی گئی ہیں،کاروبار آسان بنانے کے سلسلے میں غیرضروری طریقہ کار ختم کردیئے گئے ہیں،آسان کاروباری

مواقع کو نظام کو مزید موثر بنایا جارہا ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ چین کے ساتھ سی پیک کی رفتار تیز کرنے اور جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کا عزم کیا ہے،ایم ایل و ن منصوبے سے ریلوے کے فرسودہ نظام میں تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کا مغربی روٹ مکمل کرنے کیلئے بھی اہم فیصلے کئے گئے ہیں،وزیراعظم نے سکھر سے آگے روٹ کی تکمیل کیلئے وزارت منصوبہ بندی کو ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے سی پیک کا دائرہ کار وسیع کیا ہے،سی پیک منصوبوں میں لائیو سٹاک اور ماہی پروری جیسے شعبوں

کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سرکلر ریلوے کی گارنٹی وفاقی حکومت نے دی ہے،چاروں صوبوں میں سی پیک منصوبوں پر کوئی سیاست نہیں۔انہوں نے بتایاکہ سی پیک کو نئی طرح سے چلایا جائے گا،سی پیک کے تحت زراعت فشریریز اور لائیوسٹاک کیے جائیں گے،گوادر میں نئی فیکٹریاں لگائی جائیں گی،ریلوے کے مین لائن کیلئے 9 ارب ڈالر چین فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم نے معدنیات کے شعبے میں بہتری کیلئے ہدایات دیں،مہنگی بجلی کے ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کے حوالے سے بریفنگ دی

گئی،وزیراعظم نے ایل این جی کے ریٹ میں کمی کیلئے وزیر توانائی کو ذمہ داری دی۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا معیشت میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 21 ملکوں میں 4ہزار 636سے زائد قیدی وطن واپس آئے ہیں،وزیراعظم کی کاوشوں سے 1594 قیدی سعودی عرب جبکہ 345 ملائیشیا کی قیدوں سے آزاد ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں لئے گئے قرضوں کے حوالے سے انکوائری کمیشن

کی خبر درست نہیں،انکوائر ی کمیشن کو 6 ماہ کا وقت دیا گیا ہے جو دسمبر میں پورا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ تک قرضوں سے متعلق کوئی بات نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نوازشریف کو بہترین علاج معالجے کی سہولت فراہم کرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ کی ای سی ایل سے متعقل ذیلی کمیٹی میں نوازشریف کا معاملہ زیرغور آیا،وزیرقانون نے ذیلی کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق وفاقی کابینہ کو

آگاہ کیا، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم معاملے کو سیاست کی بجائے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھ رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے کابینہ ارکان کی رائے لیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی صحت کے حوالے سے ذیلی کمیٹی اور میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پیش کی گئی،وزیرقانون نے معاملے پر مکمل قانونی پہلوؤں کا جائزہ پیش کیا۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ انسانی جان پر سیاست نہیں کی جائے

گی،کسی کی زندگی کو خطرے کی صورت مین علاج معالجے کی مکمل رعایت دینی چاہئے،قانونی طور پر ہمیں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وزیرقانون نے نوازشریف کے معاملے پر تمام تحفظات شہبازشریف اور وکلا کے سامنے رکھے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ میں کسان ہوں،میں ٹوٹل پینڈو پروڈکشن ہوں۔ انہوں نے کہاکہ غلام سرور خان نے کہا مٹر کی قیمت 5 روپے کلو جبکہ منڈی میں 100 روپے فی کلو بکتا ہے،ماضی میں سبزیاں بھارت سے درآمد ہو رہے تھے،وزیراعظم نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم نے غذائی اجناس کا چھ ماہ کا اسٹاک قائم کرنے کا نظام لانے کی ہدایت کی ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…