اسلام آباد(آن لائن) ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے دوران متاثرین موضوع تمہ موریاں نعیم بخاری کی طرف سے موقف اپنایا گیا ہے کہ انہیں بنچ کے رکن جج جسٹس فائز عیسیٰ پر اعتراض ہے، لینڈ شیئرنگ فارمولا قبول نہیں۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری توہین عدالت کے آرڈر سے میں مطمئن نہیں ہوں، میں اس معاملے میں پارٹی نہیں بن سکتا، معاملہ کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے کی۔
دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل نعیم بخاری کے اعتراض پر ریمارکس دیئے کہ صدارتی ریفرنس والا معاملہ بہت بعد پیش آیا، جبکہ کیس بہت پہلے شروع ہو گیا تھا، وکیل صفائی آگاہ کریں گے آیا وہ سپریم کورٹ کے آرڈر سے مطمئن نہیں کہ میں اس کیس کو دوبارہ ہائیکورٹ کو ریویو کیلئے بھی بھیج سکتے ہیں، جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ اس بنچ کے2ججز موجود جبکہ7ریٹائرڈ ہو چکے ہیں، اگر ریویو سنا گیا تو دوبارہ بنچ بنے گا۔