اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سیاست سے 10کیلئے آئوٹ ۔ مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے علاج کیلئے بیرون ملک بھجوانے والی طاقتوں نے اس بات کی گارنٹی لے لی ہے کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز 10سال تک ملکی سیاست میں حصہ نہیں لیں گی ۔ مریم نواز نے خفیہ طاقتوں کو یقین دھانی کروائی ہے
کہ سیاست کیلئے ساری زندگی پڑی ہوئی ہے۔ حکومتی معاملات چچا شہباز شریف دیکھیں گے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ باوثوق ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مریم نواز شریف نے سیاست سے 10سال کی کنارہ کشی اختیار کر لی ہے وہ اپنے والد کیساتھ ان کے علاج کیلئے لندن چلی جائیں گے جبکہ شہباز شریف آل ان آل بن گئے ہیں وہی یہاں حکومتی معاملات دیکھیں گے ۔