لاہور (آن لائن) شہباز شریف کے 10سالہ دور حکومت میں شجرکاری اور درخت کے لئے رکھے گئے فنڈز بیوروکریسی کو مراعات دینے میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،میگا منصوبوں میں ہنگامی فنڈز کے نام سے بجٹ مختص کیا گیا جوہارٹی کلچر اور شجرکاری کے لئے استعمال کیا جانا تھا مگر ان فنڈز کو افسروں کے لئے پر تعیش گاڑیاں خریدنے کے لئے استعمال کیا گیا ،ایل ڈی اے ،واسا اور ٹیپا کے افسروں کے لئے
انہی فنڈز سے گاڑیاں خریدی گئیں،کلمہ چوک انڈر پاس اور فلائی اور منصوبے کے ہنگامی فنڈز سے پراڈو خریدگئی جیل روڈسگنل فری کوری ڈور کے فنڈز سے ٹیپا نے ڈبل کیب گاڑیاں خریدیں، میٹروبس منصوبے کے ہنگامی فنڈز سے دو فور چینور گاڑیاں خریدی گئیں،کینال روڈ توسیع منصوبے کے دوران درخت لگانے کے لئے منصوبے کی رقم کا دو فیصد مقرر کیا گیا مگر اس رقم سے نئی کروالا گاڑیاں خریدی گئیں۔



















































