جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

زمین اسی کی ہوتی ہے جس کی ملکیت ہو،بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کے فیصلے پر اعتزاز احسن کا ردعمل بھی سامنے آگیا،مسلمانوں کو مشورہ دیدیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء اورقانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بابری مسجدکی زمین پانچ سوسال سے مسلمانوں کی تسلیم شدہ پراپرٹی ہے،پچھلے 100سال میں بھی بھارتی سپریم کورٹ نے ہفتے کوکوئی فیصلہ نہیں سنایا ہوگا، لیکن بھارتی سپریم کورٹ پر دھبہ ہے، کہ چھٹی کے روز ہفتے کو بابری مسجد پراپرٹی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کی پراپرٹی کافیصلہ تو بالکل غلط لگتا ہے، جب عدالت میں جائیداد سے متعلق کیس جاتا ہے، تو عدالت میں پہلا سوال یہ ہوتا ہے کہ پراپرٹی کا اس وقت مالک کون ہے؟ دوسرا سوال یہ ہوتا ہے کہ پراپرٹی کو کتنا عرصہ ہوگیا کہ آپ پراپرٹی خالصتاً آپ کے پاس ہے اور آپ کی ہے۔اب بابرنے 1526 سے 1530ء تک حکومت کی، تب سے ایک تسلسل کے ساتھ یہ پراپرٹی مسلمانوں کی ملکیت میں رہی ہے، یہ بھی تسلیم شدہ ہے کہ یہ پراپرٹی مسلمانوں کے پاس تھی۔بابری مسجد کی پراپرٹی کیس کے بحث کے آغاز میں بات کی جاتی ہے کہ یہ مسجد بابر نے بنائی تھی۔ اگر پونے پانچ سوسال سے یہ ایک تسلیم شدہ پراپرٹی ہے توپھر کسی بھی صورت اس کا قبضہ ہندوؤں کو نہیں دیا جاسکتا۔ اگر مندر کی کوئی بنیاد نکل بھی آئے پھر بھی یہ زمین نہیں دی جاسکتی تھی، یہ تومسلمانوں نے کوئی چھپ چھپا کر قبضہ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سپریم کورٹ پردھبہ ہے کہ انہوں نے کیس کا فیصلہ ہفتے کو سنایا ہے، کیونکہ وہاں عدالتیں ہفتے کو کام نہیں کرتیں۔اس طرح پچھلے 100سال میں بھارتی سپریم کورٹ نے کوئی فیصلہ نہیں سنایا ہوگا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان کرتارپورکا افتتاح کررہا ہے۔اگر یہ بابری مسجد کا فیصلہ نہ آیا ہوتا تو ساری دنیا میں کرتارپور کی تقریب بڑی ہونی تھی، لیکن آج انہوں نے فیصلہ سنا دیا کہ تاکہ دنیا کا دھیان اس طرف نہ جائے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے پاس نظرثانی اپیل دائرکرنے کی آپشن ہے، اپیل میں کرتارپورکو بھی جوڑا جانا چاہیے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…