اسلام آباد (این این آئی) جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ بابری مسجد کیس پر
بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بھارت کی تنگ نظری کاعکاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی کی معتصبانہ پالیسی کے باعث ہندوستان میں مسلمانوں پر زمین تنگ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اقلتیوں کے حقوق کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔