منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ با رش متوقع ہے۔وفاقی دارالحکومت میں جمعے کی علی الصبح بوندا باندی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تاہم طلوع آفتاب کے بعد مطلع بالکل صاف رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے بعد اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔کشمیر کے تمام اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز خیبرپختونخوا بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم ہزارہ، ما لاکنڈ کے اضلاع میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم گوجرانوالہ اور لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔جمعہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات اور زیارت میں موسم سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ با رش متوقع ہے۔وفاقی دارالحکومت میں جمعے کی علی الصبح بوندا باندی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تاہم طلوع آفتاب کے بعد مطلع بالکل صاف رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے بعد اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…