ایکسپورٹرز کیلئے بڑی خوشخبری،چین نے  پاکستان کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کو قبل ازوقت فعال بنانے کی منظوری دیدی

8  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) چین نے  پاکستان کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کو قبل ازوقت فعال بنانے کی منظوری دیدی۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی جس میں ناروے، یورپی یونین اور دیگر کئی ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

سرمایہ کاروں سے ملاقات کے حوالے سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چین نے  آزادانہ تجارتی معاہدے کو قبل ازوقت فعال کرنے کی منظوری دے دی ہے جو یکم دسمبر سے فعال ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کچھ ممالک کا کہنا ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او کا نظام اچھی طرح سے کام نہیں کرتا، وہ صرف ترقی پذیر ممالک میں تجارت کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔مشیر خزانہ نے بتایا کہ ہماری وزارت فوڈ سیکیورٹی  میں صلاحیت کی کمی ہے اور چین ہماری وزارت فوڈ سیکیورٹی کو تربیت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔زرعی اجناس چین درآمد کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم ٹماٹر، پیاز، سبزیاں، گندم، چاول اور دیگر اجناس چین بھجوا سکتے ہیں، اس کے تحت ہمیں اپنی مصنوعات کو چین میں نمائش کرنے کا پویلین مل جائے گا مگر اس کے لیے دسمبر سے پہلے درخواست دینی ہوگی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی جس میں ناروے، یورپی یونین اور دیگر کئی ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…