اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے مفتی اسعد محمود نے حکومت کا دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان جملوںکا تبادلہ ہوا ۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا اور کہا کہ مولانا علی امین گنڈا پور کا دیاگیا چیلنج کیوں قبول نہیں کر رہے ؟ ۔ جس کا جواب دیتے ہوئے
فضل الرحمان کے بیٹے مفتی اسعد محمو نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بھی استعفیٰ اور میں بھی دیتا ہوں ، دوبارہ الیکشن لڑلیتے ہیں پھر دیکھتے ہیں کہ کون جیت کر منتخب ہو کر آتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب پیچھے ہٹنے کی بجائے استعفیٰ دو اور دوبارہ الیکشن لڑتے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس قبل امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو انتخابی میدان میں دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا تھا ۔