بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دھرنے میں قیادت گھر میں بیٹھ کر حلوے کھارہی ہے، کارکنان بارش میں دھکے کھا رہے ہیں،فواد چودھری نے فضل الرحمان کوکھری کھری سنادیں

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم کے پلیٹ لیٹس پر مہربانی کریں اور قوم کے جو پیسے لوٹے تھے وہ واپس کردیں،پاکستان میں سیاست کی آزادی ہے، چاہے وہ کتنی بھی غلط کیوں نہ ہو، ہمیں تیز بارش میں لوگوں کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، دھرنے میں قیادت گھر میں بیٹھ کر حلوے کھارہی ہے، کارکنان بارش میں دھکے کھا رہے ہیں،

حکومت اور اسلام آباد کو کوئی خطرہ نہیں، ہم نے پاکستان کیلئے ایک ایسا راستہ چنا ہے جو ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہے، پاکستان آگے جائیگا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کی آزادی ہے، چاہے وہ کتنی بھی غلط کیوں نہ ہو، ہمیں تیز بارش میں لوگوں کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے پہلے افغانستان میں بچے بھیجے اور اپنے خاندان کے ایک شخص کو بھی وہاں نہیں بھیجا، یہ خود سب بیوروکریٹس ہیں اور پتہ نہیں کیا کیا ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ دھرنے میں قیادت گھر میں بیٹھ کر حلوے کھارہی ہے جبکہ کارکنان بارش میں دھکے کھا رہے ہیں، جس پر بڑا افسوس ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہاں جاکر سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ اس اقدام پر عبدالغفور حیدری جو بارش میں خود اپنے گھر پر ہوتے تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے، مجھے حیرانی ہے کہ جے یو آئی (ف) کی قیادت اپنے کارکنان کو ہی سہولیات دینے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے سے ملک کو بہت نقصان پہنچتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد یہ معاملہ ختم ہو تاکہ معاشی سرگرمیاں بحال ہوں، بچے اسکول جائیں کیونکہ مولانا فضل الرحمن کے بچے تو بڑے ہوگئے ہیں وہ پہلے بھی اسکول نہیں جاتے تھے اور اب بھی نہیں جاتے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ لوگ بڑے حیران ہیں کہ یہ پہلے مریض ہیں جو تشویشناک حالت میں ہسپتال سے گھر منتقل ہوئے ہیں،

لوگوں کی صحت خراب ہوتی تو وہ گھروں سے ہسپتال جاتے ہیں تاہم نواز شریف کی طبیعت خراب ہوئی تو وہ ہسپتال سے گھر آگئے ہیں، اللہ انہیں صحت دے اور ان کے پلیٹلیٹس کو پورا کرے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ان سے گزارش ہے کہ قوم کے پلیٹلیٹس پر بھی کوئی مہربانی کریں اور گزشتہ 25، 30 برسوں میں اس اشرافیہ نے مل کر قوم کے پلیٹلیٹس کم کیے اور ہمارے وائٹ سیلز مارے گئے اس کا کچھ مداوا کریں اور وہ مداوایا یہ ہے کہ قوم کے جو پیسے لوٹے تھے وہ واپس کردیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور اسلام آباد کو کوئی خطرہ نہیں،

ہم نے پاکستان کے لیے ایک ایسا راستہ چنا ہے جو ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہے، پاکستان آگے جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دھرنے والے تو کنٹینرز مانگ رہے ہیں کہ ان کے پاس سونے کی جگہ نہیں ہے کنٹینرز فراہم کریں۔ لفٹ پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ 1952 میں ہم نے ویسٹ پاکستان لیبارٹریز بنائی،1962 میں ہم نے اپنا اسپیس پروگرام شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم 2022 میں پہلا خلاء مشن بھیجنے کی بات کرتے ہیں تو لوگوں کو حیرت ہوتی ہے،فروری 2020 سے پہلا مین مشن کے ٹرائل کا آغاز ہا جائے گا،

ٹرائل ہماری ائیر فورس کرے گی، انہوں نے کہاکہ اور 2022 میں چائنہ کی مدد سے پہلا خلائی مشن خلاء میں جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اس سال سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بجٹ میں 600 فیصد اضافہ کیا ہے،ہم نے 1964 میں پانی کی ریسرچ کا سوچا تھا،تمام تر مشکلات کے باوجود ایشیاء میں واحد ملک ہے جو ترقی کرے گا وہ پاکستان ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کے نوجوان ہمارا مستقبل ہے،آج پاکستان دنیا میں تیسرا بڑا سوفٹویئر کا فری لانس ملک ہے،جاپان میں لیتھیم بیڑی پر ایک پاکستانی کام کر رہا ہے،جہاں جہاں پاکستانیوں کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع ملا ہے ہم نے دکھائی ہیں،بزنس میں مواد کی بہت اہمیت ہے،اوورسیز پاکستانیوں کو ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…