اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

نواز شریف نےکتنے دن کیلئے آزادی مارچ اور جلسہ میں شرکت کی ہدایت کی تھی؟قریبی ساتھی نے اہم انکشاف کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

شیخوپورہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ایم این اے نے انکشاف کیا ہے کہ پارٹی رہبر نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور اسلام آباد جلسہ میں ایک دن کیلئے بھرپور شرکت کی ہدایت کی تھی جس کے مطابق نواز لیگ نے کراچی سے لیکر وسطی پنجاب تک آزادی مارچ کے شرکاء کا بھرپور استقبال اور شرکت کی،رانا تنویر حسین نے

نواز لیگ کے ڈویڑنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے، سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور ، ترجمان نواز لیگ محمد ندیم گورائیہ اورملک نوید چوہان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنا میں پارٹی قیادت نے شرکت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم اپوزیشن کی رہبر کمیٹی اور اے پی سی کے پلیٹ فارم سے حکومت مخالف تحریک میں نواز لیگ بھرپور حصہ لے گی، موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اور اس کے اقدامات سے ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہورہے ہیں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بہترین علاج معالجہ کیلئے بیرون ملک جانے کے حوالے سے پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہ ہیں اور اگر علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہیں تو اس پر اعتراض نہیں اتفاق کی ضرورت ہے،رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ نواز شریف کی رہائی کے بعد مریم نواز شریف کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں بلکہ عدالتوں نے انہیں میرٹ پر رہا کرکے ہمارے اصولی موقف کی تائید کی ہے اس وقت پارٹی قیادت کو محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق گہری تشویش ہے اور مریم نواز بھی بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد کے علاج معالجہ پر توجہ دیں گی، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کسی ایسے غیر آئینی و غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوری بساط لپیٹے جانے کا خدشہ ہو ہم مولانا فضل الرحمن کے تمام مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے حکومت مخالف تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے کیونکہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…